Social

خود کش حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچہری خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا موقف بالکل وا ضح ہے ۔ افغانستان کے شر پسند عناصر کا بند و بست کریں گے ۔ اسلام آباد کچہری میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا سہ پہر 12 بج کر 39 منٹ پر ایک خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوے ہیں ۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا خودکش حملہ آور کی شناخت اولین ترجیح ہے۔ یہ واقعہ کل وانا میں ہونے والے حملے سے مشابہت رکھتا ہے، جہاں ایک گاڑی سوار حملہ آور نے انٹری پوائنٹ پر دھماکہ کیا تھا۔ وانا میں سیکیورٹی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان سے بھی اس حملے میں رابطے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے یقین دلایا ہے کہ کچہری حملے میں ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ ملکی ہو یا غیر ملکی سب کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی کے پیش نظر آئی جی کو ہدایت دے دی ہے کہ دو ہفتے بعد اسلام آباد میں کوئی بھی گاڑی بغیر ٹیگ کے داخل نہیں ہو گی۔
Liveپاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv