
اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی نے 2 تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد نے اضافی ترامیم کے ساتھ 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کروا لی۔ 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234ارکین نے ووٹ دیا، 4 اراکین نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ 27ویں آئینی ترمیم میں سینیٹ سے منظور ترمیم کو اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 6 اضافی ترامیم پیش کیں، قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی۔
قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں، قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا، سینیٹ اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا اور یہ اجلاس ایک روز قبل طلب کیا گیا، جس کے باعث اب سینیٹ اجلاس آج ہی بلا لیا گیا، جب کہ حکومتی ذرائع نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لائے جانے کی تصدیق کی ہے، اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، حکومت اضافی ترمیم کی منظوری کابینہ سے لےگی اِسی لئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا۔
Comments