Social

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم میں بغاوت سے متعلق آرٹیکل 6 میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم میں بغاوت سے متعلق آرٹیکل 6 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم میں بغاوت سے متعلق آرٹیکل میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں تبدیلی کی جائے گی، اس حوالے سے ترمیمی متن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 6 بغاوت سے متعلق ہے اور بغاوت کے کسی بھی عمل کو، جو ذیلی شق 1 یا 2 میں مذکور ہو، کسی عدالت بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی جانب سے توثیق نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کی شق 2 میں وفاقی آئینی عدالت کے الفاظ شامل کیے جائیں گے، اس ترمیم کے تحت سنگین غداری کے کسی بھی عمل کو کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا، علاوہ ازیں 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آرٹیکل 175 اے اور آرٹیکل 6 شق 2 میں تبدیلی کی منظوری بھی دی جائے گی جس کے بعد قومی اسمبلی مزید ترامیم کے ساتھ 27ویں آئینی ترمیم منظور کرے گی اور ترمیم شدہ بل کو دوبارہ سینیٹ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں، قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا، سینیٹ اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا اور یہ اجلاس ایک روز قبل طلب کیا گیا ہے، جس کے باعث اب سینیٹ اجلاس آج ہی بلا لیا گیا، جب کہ حکومتی ذرائع نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لائے جانے کی تصدیق کی ہے، اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، حکومت اضافی ترمیم کی منظوری کابینہ سے لےگی اِسی لئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہورہا ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان ہے جہاں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بل کی آج شق وار منظوری دی جائے گی، یہ بل گزشتہ روز ایوانِ زیریں میں پیش کیا گیا تھا، حکومت کو ترمیم منظور کرانے کیلئے 224 ووٹ درکار ہیں اور حکومت کے پاس 237 ارکان کی حمایت موجود ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv