Social

اسلام آباد دہشت گردانہ حملہ: بھارت نے پاکستان کے الزامات کی تردید کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد کی ایک عدالت کے باہر منگل کو خودکش حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے الزام لگایا کہ یہ حملہ اُن گروہوں نے کیا جو بھارتی حمایت سے سرگرم ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ بین الاقوامی برادری حقیقت سے بخوبی واقف ہے اور پاکستان کی مایوس کن چالوں سے گمراہ نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا بھارت واضح طور پر ان بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو مسترد کرتا ہے جو ایک واضح طور پر پاگل پن کا شکار پاکستانی قیادت کی طرف سے لگائے جا رہے ہیں۔

جیسوال نے مزید کہا، 'یہ پاکستان کی ایک پرانی چال ہے، جو بھارت کے خلاف جھوٹے بیانیے گھڑ کر اپنے عوام کی توجہ ملک کے اندر جاری فوجی اثرورسوخ سے متاثر آئینی بگاڑ اور اقتدار پر قبضے کی کوششوں سے ہٹانے کے لیے کی جا رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری حقیقت جانتی ہے اور پاکستان کی مایوس کن کوششوں سے متاثر نہیں ہو گی۔

منگل کے روز ایک خودکش حملہ آور نے اسلام آباد میں عدالت کے باہر ایک پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں حکام کے مطابق، کم از کم 12 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے الزام لگایا کہ اس حملے میں وہ گروہ ملوث ہیں جو 'بھارتی حمایت‘‘ سے سرگرم ہیں، جب کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بم دھماکہ افغان طالبان کا ایک 'پیغام‘‘ ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق انہوں نے منگل کو کہا ہم آج کے دھماکے کو کئی عوامل سے جوڑ رہے ہیں۔ آنے والے چند گھنٹوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ اس واقعے کے کئی پیغامات ہیں… میں اس وقت زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتا، جیسا کہ اکثر بھارتی جلد بازی میں الزام تراشی کرتے ہیں۔ ہم مکمل ثبوت اور تفصیلات کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

یہ بم دھماکہ ایسے وقت ہوا جب، شہباز شریف حکومت کو آئین میں ترمیم لا کر چیف آف ڈیفنس فورسز کے نام سے ایک نیا عہدہ قائم کرنے پر پاکستان کی حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv