Social

جنگ گروپ کے تحت ملتان میں ایک روزہ ایجوکیشن ایکسپو

جنوبی پنجاب کے طلبہ کی کیریئر کونسلنگ اور انہیں جدید تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے جنگ گروپ کی جانب سے ملتان میں ایک روزہ ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ۔جنگ گروپ نے ملتان کے مقامی ہوٹل میں ایجوکیشن میلہ سجایا، جس میں ملک کے تمام معروف تعلیمی ادراوں نے اپنے اپنے اسٹالز لگائے۔ان اسٹالز میں موجود تربیت یافتہ افراد نے ایکسپو میں آنے والے طلبا اور طالبات کو ان کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مفید مشورے دیئے اور دور حاضر کے تعلیمی رجحانات بارے آگاہی دی۔جنگ گروپ کی جانب سے لگائی جانے والی ایکسپو میں 40 تعلیمی اداروں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ایکسپو میں نا صرف نوجوانوں بلکہ ان کے والدین نے بھی خصوصی دلچسپی لی اور اس طرح کی ایکسپو کو جنوبی پنجاب کے طلبا کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv