Social

چینی جوڑے کا اغوا، ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز معطل

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے 3چینی افراد کے اغوا پر ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز کو معطل کردیا۔وزیر اعلیٰ نے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی جناح ٹاؤن اور 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیاجبکہ انہوں نے آئی جی پولیس کو شہر میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں کے کوائف جمع کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔کوئٹہ میں اغوا ہونے والے چینی میاں بیوی مقامی لینگویج سینٹر میں اردو زبان سیکھ رہے تھے۔کوئٹہ میں امن وامان برقرار رکھنے کے متعلق صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، سیکرٹری کالجز ابھی بازیاب نہیں ہوئے کہ شہر سے دن دہاڑے چینی میاں بیوی کو اغوا کرلیا گیا ۔چینی میاں بیوی جناح ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ سے قریبی مارکیٹ پیدل خریداری کے لیے گئے تھے کہ اس دوران کار میں سوار مسلح افراد نے انہیں اغواء کرلیا۔اغوا کاروں نے فرار ہوتے وقت فائرنگ بھی کی، گولی لگنے سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv