Social

کراچی، سمندر میں نہانے پر 6 ماہ کیلئے پابندی

کراچی والو!ہوشیار خبردار،نہ سی ویو،نہ ہاکس بے، نہ سینڈزپٹ، سمندر میں نہانا منع ہے۔پانچ روز میں 13 زندگیاں چلی گئیں، جس کے بعد سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا، محکمہ داخلہ نے 6ماہ کے لیے سمندر میں نہانے پر پابندی لگادی، ساحل پر پولیس ہوگی لیکن لائف گارڈ نہیں۔چار روز میں 12 انسانی زندگیاں نگلنے کے بعد آخر کار حکومت سندھ کواحساس ہو ہی گیا، سمندر میں نہانےپر 6ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔بہت دیر کی مہرباں آتے آتے، درجن بھر افراد سمندر کی بپھری موجوں کی نذر ہوگئے،کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی، بہت سے خاندان اپنے پیاروں سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوگئے، نہ جاگی تو سندھ حکومت اورشہری انتظامیہ، جن کی سنگین غفلت بہت سوں کو نہ بھول پانے والا غم دے گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv