Social

مانچسٹر دھماکے کے بمبار کا بھائی لیبیا میں گرفتار

مانچسٹر دھماکےکے بمبار سلمان عابدی کے چھوٹے بھائی ہاشم عابدی کو لیبیا میں گرفتار کر لیا گیا، برطانیہ میں دھماکے کی تحقیقات میں اب تک 5افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہاشم عابدی کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں گرفتار کیا گیا، اسے داعش سے تعلق کے شبہے میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس کی کارروائی میں گرفتارکیا گیا ہے۔ادھر برطانیہ میں مانچسٹر حملے کے الزام میں 5مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مانچسٹر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب مانچسٹر حملے کے بعد برطانیہ میں مزید حملوں کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے،لندن میں فوج نے پارلیمنٹ ہاؤس اور ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی۔بکنگھم پیلس پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ، شاہی محل اور حساس مقامات پر پولیس کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی متعین کیا گیا ہے۔برطانوی وزیرداخلہ ایمبر رڈ کا کہنا ہے کہ مانچسٹر حملے میں ملوث سلمان عابدی اکیلا نہیں تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv