Social

کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جائے، دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ

جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف شارع فیصل پر نرسری کے قریب احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا ائے۔جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پر دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کررہے ہیں، دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجو دہے۔احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں،جن پر کے الیکٹرک ، نیپرا اور وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج ہیں۔دھرنے کےشرکاء نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جائے ،کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسمنٹ ، ڈبل بنک چارجز ،میٹر رینٹ کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کئے جائیں ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 31مارچ کےالیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 62 ارب روپے کھائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv