سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آف شور کمپنی اور بنی گالا کی جائیداد پر 14 سوالات پوچھ لیے۔عدالت عظمیٰ نے پوچھا ہے کہ عمران خان بتائیں، بنی گالا کی زمین پہلے خریدی گئی، لندن سے رقم بعد میں کیوں آئی؟ 95کنال زمین کا ٹرانسفر طلاق کے بعد ہوا تو کاغذات میں جمائما کو زوجہ عمران خان کیوں لکھا گیا؟ لندن فلیٹ اپریل 2003ء میں فروخت ہوا تو اس کا کرایہ 2004ء تک کیسے وصول کیا گیا؟سپریم کورٹ نے بینک کے ذریعے رقوم کی لین دین کا تما م ریکارڈبھی طلب کرلیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ سچائی کی تلاش کے لیے جو بھی کرنا پڑا، کریں گے۔سپریم کورٹ نے عمران خان سے آف شور کمپنی اور بنی گالا کی جائیداد پر 14 سوالات پوچھ لیے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ سچائی کی تلاش کے لیے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔
Comments