Social

’سچن، اے بلین ڈریمز‘ کا گرینڈ پریمیئر،کل سینما کی زینت بنے گی

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم ’سچن، اے بلین ڈریمز‘ کا ممبئی میں ریلیز سے قبل گرینڈ پریمئر منعقد کیا گیا۔تقریب میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، آشا بھوسلے، عامر خان، ویرات کوہلی، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی اور اس فلم کو دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔اس تقریب میں صرف بالی ووڈ فنکا ر ہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی اس تقریب کا حصہ بنی اور فلم کی اسپیشل اسکریننگ سے لطف اندوز ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر معروف ہدایتکار جیمز ارسکین نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اب جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں خو د سچن مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں ان کی زندگی کے مختلف مراحل کو بیان کیا جائے گا۔اس فلم میں سچن کے علاوہ وریندر سہواگ، ارجن ٹنڈولکر، مہیندرا سنگھ اور انجلی ٹنڈولکر بھی مرکزی کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر 2013ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں جس کے بعد وہ اب اپنی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔سچن ٹنڈولکر کی یہ فلم رواں سال 26مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv