Social

آصف زرداری کا تھرکول پروجیکٹ کا دورہ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے تھرکول پروجیکٹ کا دورہ کیا اور گورانو ڈیم کا فضائی جائزہ لیا۔عوامی اجتماع سے آصف زرداری کا خطاب منسوخ کردیا گیا۔سابق صدرآصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ تھرکول فیلڈ کا دورہ کیا،انہوں نے کان کنی اور پاور پلانٹ کے کام کا جائزہ لیا۔آصف زرداری کو گورانو گاؤں کے قریب جلسے سے بھی خطاب کرنا تھا تاہم وہ اجتماع گاہ نہیں پہنچے اور جلسہ منسوخ کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے بھوک پیاس کے دیس تھر میں اپنے ہی ورکروں کو ماموں بنا دیا، گورانو ڈیم کے قریب 8گھنٹےتک عوامی اجتماع کو انتظار کی سولی پر لٹکانے کے بعد پروگرام ہی منسوخ کر دیا۔پیپلزپارٹی کے کارکن صبح سے پنڈال میں موجود تھے، آصف زرداری کا خطاب منسوخ ہونے پر شدید گرمی میں 8گھنٹے تک پیاس کے ستائے عوام جلسے کی منسوخی کے بعد پنڈال سے باہر نکلے تو مشروبات اور پانی پر ٹوٹ پڑے، پولیس اہل کار بھی پیاس بجھاتے نظر آئے۔
سیکیورٹی اتنی سخت تھی کے پرندے بھی پر نہ مار سکیں، اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والوں کو بھی دور دھکیل دیا گیا تھا، مویشی بھی کنوئوں پہ نہ جانے دیئے گئے، سابق صدر آصف زرداری کا خطاب سننے کے لیے آنے والوں کاقہر کی گرمی میں 8گھنٹے انتظار یہ وہ لمحات ہیں جو تھر کے تپتے صحرا میں اپنی سیاسی جماعت کے شریک چیئرمین آصف زرداری کاخطاب سننے کے لیے شرکاء نے انتظار کی سولی پر گزارے۔آصف زرداری تھر آئے بھی، انہوں نے تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی کے کام کا جائزہ بھی لیا، انہیں بریفنگ بھی دی گئی، انہوں نے گورانو ڈیم کا فضائی دورہ بھی کیا، مگر وہ عوام میں نہ پہنچ سکے۔جلسے کی منسوخی پر دن بھر کے پیاسے افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ پنڈال سے نکلتے ہی پانی اور مشروبات کے ڈرموں پر ٹوٹ پڑے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv