Social

جارجیا، دو ٹیچرز نے کلاس روم کو میدان جنگ بنا دیا

جارجیا میں کلاس روم میدان جنگ بن گیا، دو خواتین ٹیچرز کے درمیان مکوں اور گھونسوں کی برسات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یوں تو سڑکوں اور گلی محلوں میں خواتین کے درمیان لڑائی جھگڑے کے کئی دلچسپ مناظر آ پ نے یقیناً دیکھے ہوں گے لیکن جارجیامیں دو غصیلی خواتین نے لڑنے کے لیے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ کلاس روم کو ہی اکھاڑے کا ماحول بنا ڈالا۔جارجیا کا ایک اسکول اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب دو خواتین ٹیچرز کلاس میں ہی آپس میں لڑ پڑیں اور لڑائی میں مکوں، گھونسوں اورلاتوں کا خوب استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی آؤ بھگت کی جبکہ کلاس روم میں موجود طلبا چیختے چلاتے اور انہیں لڑنے سے روکتے نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق اس لڑائی کی کوئی خاص وجہ تو سامنے نہ آسکی تاہم کسی ماہر پہلوانوں کی طرح ہاتھوں اور مکوں کااستعمال کرتی ہوئی ا ن خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بن گئی ہے جسے دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv