Social

جے آئی ٹی کا وزیراعظم کے گوشواروں کی روشنی میں تفتیش کا آغاز

پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اسپیشل کمیٹیوں نے وزیراعظم نوازشریف کے رواں مالی سال کے گوشواروں کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔مالی سال 2016-17ءکے گوشواروں میں وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 84کروڑ روپے دکھائی گئی ہے۔’‘ وزیراعظم نواز شریف کے مالی سال 2016-2017کے گوشواروں کی کاپی حاصل کرلی ہے،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے گوشواروں میں اثاثوں کی کل مالیت 1ارب 84کروڑ روپے دکھائی گئی ہے جس سے ان اثاثوں کی مالیت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12کروڑ روپے کم ہوئی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والی تحفے کی رقم میں 2کروڑ روپے اضافہ ہوا، حسین نوازشریف نے رواں مالی سال میں وزیراعظم کو 23کروڑ روپے بھیجے۔حسین نواز نے گزشتہ برس وزیراعظم نواز شریف کو 21کروڑ روپے بھیجے تھے، حسین نواز 4سالوں میں وزیراعظم نواز شریف کو 88کروڑ روپے بھیج چکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv