Social

چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے، یکم رمضان المبارک 1438ھ اتوار 28 مئی 2017ء کو ہوگی۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدرات اسلام آباد میں ہوا۔ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔ان کا کہناتھاکہ چاند کی رویت ملک کے کسی بھی علاقے سے موصول نہیں ہوئی۔مرکزی کمیٹی کے ساتھ کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا،چاند دیکھنے کے وقت کے اختتام تک چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv