Social

بجٹ: اسمارٹ فونز پر کسٹم ڈیوٹی میں 35 فیصد کمی

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے ان پر کسٹم ڈیوٹی میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے جدید اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے درآمد کردہ موبائلز کی کسٹم ڈیوٹی کو ایک ہزار روپے سے کم کر کے 650 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل ٹیلی فون کمپنیوں کے سامان کی درآمد پر بھی ڈیوٹی کم کی گئی ہے اور اسی کے ساتھ موبائل کال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 14 فیصد سے کم کر کے 12 اعشاریہ 5 فیصد اور ایکسائز ڈیوٹی کو 18 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 17 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv