Social

ٹرمپ کی پہلے بین الاقوامی دورے میں حرکتیں توجہ کا مرکز بنیں

امریکی صدر کا پہلا بین الاقوامی دورہ انہیں یاد رہے گا، پہلے اسرائیل اور روم میں خاتون اوّل کی ناراضی دنیا نے دیکھی پھر برسلز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حرکتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ہاتھ ملانے کے بہانے سامنے والے کو ہلادینے والے امریکی صدر نے عادت نہ بدلی،برسلز میں فرانس کے کم عمرترین صدر سےاس گرمجوشی سے ہاتھ ملایا کہ انہیں ہلا کر رکھ دیا۔لیکن ایمانیول میکرون بھی پکے کھلاڑی نکلے، امریکی صدر سے ملاقات کے بعدفوٹو سیشن کے دوران پانچ سکینڈ تک ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ تھامے رکھا۔امریکی صدر نے ہاتھ چھڑانے کی کوشش بھی کی لیکن فرانسیسی صدر جلد ہاتھ چھوڑنے پر تیار نظر نہ آئے۔
ادھرنیٹوسربراہان کےگروپ فوٹو کے موقع پرصدر ٹرمپ ایک بار پھر جارحانہ موڈ میں دکھائی دیئے۔امریکی صدرکو اگلی صف میں کھڑا ہونا تھا،لیکن مونٹی نیگرو کے وزیراعظم راستے میں آگئے، مگر ٹرمپ نے ان کی پروا نہ کی اور ان کا کندھا ہاتھ سے دھکیل کر خود ان سے آگے نکل آئےاور پوز ایسے کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv