Social

وجاہت عطرے لاہور میں سپرد خاک

تین ہزار سے زائد دھنوں کے خالق ، کئی لالی وڈ ایوارڈز حاصل کرنے والے 68سالہ وجاہت عطرے کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔لا جواب دھنوں کے خالق اور لالی وڈ میوزک انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام رکھنے والاے وجاہت عطرے، اپنے پرستاروں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر سفر آخرت پر روانہ ہو گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک ادا کی گئی، فلمی حلقوں نے وجاہت عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے۔وجاہت عطرے فالج اور عارضہ قلب کےباعث کئی دنوں سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم نے سوگواروں میں تین بیٹے اورایک بیٹی چھوڑ ی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv