Social

باب دوستی 23 ویں روز بھی بند، آج گرینڈ قبائلی جرگہ ہوگا

پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث باب دوستی 23 ویں روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے، سرحدی صورتحال پر آج ایف سی ہیڈ کوارٹر چمن میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوگا۔باب دوستی بند ہونے سےنیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل ہے۔آج ہونے والے گرینڈ قبائلی جرگہ میں سرحدی قبائل اور اعلی سول و فوجی حکام شریک ہوں گے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جرگہ میں قبائل کو پاک افغان حکام کے درمیان جاری رابطوں اور سرحدی معاملات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv