کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی بند ہے۔رمضان المبارک کل سے شروع ہو رہا ہے لیکن کے الیکٹرک کی بد انتظامی کے باعث کراچی کے شہریوں کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ملیر، لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقے گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔ گلشن اقبال، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں سمیت کیماڑی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
Comments