وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کو نوآموز سیاسی کھلاڑی نقصان پہنچارہے ہیں،عمران خان تم آگ سے کھیل رہے ہو، اسی ٹہنی کو کاٹ رہے ہو جس پر بیٹھے ہو، ووٹ لےکر آنے والوں کو رگیدنے کا کیا شوق ہے؟لاہور میں یوم تکبیر پر کارکنوں سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی دھماکے کا فیصلہ کیا اوروہ اسی راستے پر چل پڑے ہیں،ہم ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے ملک کو منسلک کرچکے ہیں۔
Comments