Social

بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا نہ سمجھے،بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا اور بے یارو مددگار نہ سمجھے۔کراچی سے جاری ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے۔انہوں نے بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی ہے اورحق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر بے رحمی سے قتل کر ہی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اسے بند کرائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv