Social

مسئلہ کشمیر کا جلد حل نکال لیں گے ،بھارتی وزیر داخلہ

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ،جس کا جلد حل نکال لیں گے۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ مسئلے کشمیر کے تمام فریقوں سے بات کرنا چاہتے ہیں مگر شرائط قبول نہیں۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کا کوئی بھی ٹائم فریم دینے سے انکار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جو بھی حل نکالا جائے گا اس میں کشمیر ،کشمیری اور کشمیریت کا خیال رکھا جائے گا ۔بھارتی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان کشمیر میں عدم استحکام بڑھا کر بھارت کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv