وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سحری سے قبل کراچی اور اندرون سندھ بجلی کے بریک ڈاون پر وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو خط لکھ دیا ہے۔وزیر اعلی کا کہناہے جامشورو ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث سحری کے وقت آدھا کراچی اور دیگر 13 اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے ۔وزیر اعلی سندھ نے خواجہ اصف کو لکھے گئے خط میں24 مئی کو بھیجی گئی ای میل کا حوالہ دیا ،جس میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک ناقابل بھروسہ ہونے اور رمضان میں عوام کی پریشانی کی بھی نشاندہی کی تھی۔
Comments