Social

28 مئی قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 28 مئی قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے، آج کے دن پاکستان پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا، وزیراعظم نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔یومِ تکبیرکےموقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے قوم کو مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن اہم سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کا اعزاز بھی مسلم لیگ کے حصے میں آیا، ان بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، بھارت یاد رکھے گولیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جذبہ کچلا نہیں جا سکتا، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر بیدار ہونا پڑے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv