Social

بھارت میں زیکا وائرس، مریض صحتیاب ہوگئے، عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بھارت میں 3مریضوں میں زیکا وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔یہ تینوں مریض مغربی ریاست گجرات کے ہسپتالوں میں لائے گئے تھے۔عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق ان3 میں2 حاملہ خواتین تھیں، جنہوں نے بعد میں صحت مند بچوں کو جنم دیا تھا۔ ان تینوں زیکا وائرس کے مریضوں کے بارے میں بھارت نے عالمی ادارہٴ صحت کو رواں برس15 مئی کو مطلع کیا تھا۔بھارتی محکمہٴ صحت نے بتایا ہے کہ زیکا وائرس میں مبتلا تینوں مریض اب پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ سن 2015 میں زیکا وائرس برازیل اور قریبی ہمسایہ ملکوں میں وبا کی طرح پھیل گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv