Social

فیصل آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے نمازی جاں بحق، 9 زخمی

فیصل آباد میں نماز تراویح کے دوران مسجد کی چھت گرنے کے نتیجہ میں ایک نمازی جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو کے مطابق رسالہ روڈ پر جامع مسجد میں نماز تراویح کی ادائیگی جاری تھی کہ تیز آندھی کے باعث مسجد سے ملحقہ زیر تعمیر مکان کی دیوار مسجد کی چھت پر گر گئی، جس کے نتیجہ میں مسجد کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی۔اس دوران مسجد میں نماز کی ادائیگی میں مصروف نمازی ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم اور اہل علاقہ نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو باہر نکالا تاہم ایک نمازی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔پانچ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv