Social

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 3ملزمان گرفتار

کراچی میں گلشن اقبال اور گولیمار میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضی بھٹو کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران2 ملزمان رضا اور محمد صادق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لانڈھی سے چھینی گئی موٹرسائیکل ملی ہے۔ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ادھر گولیمار چورنگی کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv