Social

فلم ’ پائریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ باکس آفس پر چھا گئی

شمالی امریکا کے باکس آفس پر’ پائریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ چھا گئی۔ فلم 6ارب 22کروڑ روپے کما کرٹاپ پرآگئی ،جبکہ پریانکا چوپڑا کی ’بے واچ‘ خلاف توقع بڑا بزنس نہ کرسکی اور تیسرے نمبر پر رہی ہے۔شمالی امریکا کے باکس آفس پر قزاقوں نے قبضہ جمالیا ہے۔ سپراسٹار جانی ڈیپ کی’ پائریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نوٹیلز‘ نے 6ارب 22کروڑ روپے بٹور کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، تاہم ڈزنی کی اس فرنچائز کی دیگر فلموں کی اوپننگ سے اس کا بزنس کم رہا ہے۔کہکشائوں کے محافظوں کی اجنبی مخلوق سے لڑائی بھی پسند کی جارہی ہے۔ ’گارڈینزآف دی گلیکسی ولیوم2‘ 2ارب روپے سمیٹ کردوسرے نمبر پر رہی۔ماضی کی مقبول ٹیلی ویژن سیریز بے واچ سمندر میں لوگوں کی جانیں بچاںے والے لائف گارڈز کی کہانی ہے، جسے پہلی بار سلور اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔سپراسٹارڈوین جانسن اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اداکاری سے سجی فلم ’ بے واچ‘ توقع کے برعکس پہلے ہفتے میں بڑا بزنس نہ کرسکی اور ایک ارب80 کروڑ کما کر تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv