Social

چیمپنز ٹرافی وارم اپ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا

چیمپنز ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج عالمی چیمپین آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔برمنگھم میں چار جون کو ہو گا پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا،لیکن آج ہے اس کی تیاری کا آخری اہم دن ہے۔جس میں ٹیم کمبی نیشن بھی بنے گا ، اس کی آزمائش بھی ہو گی،کیونکہ دوسرے اور آخری وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کے مقابل آ رہے ہیں کینگروز عالمی چیمین آسٹریلیا جو گروپ اے میں ہے۔اس نے بھی پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کے خلاف 2 وکٹ سےکامیابی حاصل کی ، جبکہ پاکستان نے بھی بنگلا دیش کو2وکٹ سے ہرایا ہے۔دونوں ٹیموں کے لیے اپنا کمبی نیشن بنانے کا آخری موقع ہے۔ چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہو گا اور پاکستان کا پہلا میچ4 جون کو بھارت سے ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv