Social

امریکا: بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور

امریکامیں دہشت گردوں کی جانب سےجہاز گرائے جانے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات کے بعد ہوم لینڈ سیکیورٹی نےتمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی نےمقامی ٹی وی کوانٹرویو میں بتایا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پرپابندی کے بارے میں سوال پران کا کہنا تھا کہ شاید وہ پابندی لگادیں، انٹیلی جنس رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں، یہ ایک جدید ترین خطرہ ہےتاہم س بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔امریکی حکومت نے8مسلمان مسلم ممالک کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv