Social

لنڈی کوتل :امن لشکرکے 2 گروپوں میں تصادم ،3 افراد ہلاک

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں فنڈ کی رقم کی تقسیم کے تنازع پر تصادم ہوا، جس میں دونوں جانب سے تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv