Social

جے آئی ٹی ارکان پر حسین نواز کے تحفظات کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ کا عمل درآمد بینچ پاناما جے آئی ٹی کے ارکان پرحسین نواز کے تحفظات کی سماعت آج کرے گا ۔ جےآئی ٹی نے کل حسین نواز سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ حسین نواز بیان سے متعلق دستاویزات منگل کے روز جمع کرائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کل پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ جے آئی ٹی میں حسین نواز کے پیش ہونے کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ۔جے آئی ٹی نے 27 تاریخ کو حسین نواز کو نوٹس بھجوایا کہ 28 مئی کو 11 بجے پیش ہوں، ذرائع کا کہناہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کے لیے تیار نہیں تھے ۔ جے آئی ٹی کے ممبران ایک گھنٹے بعد اجلاس میں شریک ہوئے۔2جے آئی ٹی اراکین نے حسین نوازکے وکلا کو داخلے کی اجازت نہ دی،اصرارکے باوجود حسین نواز کو اکیلے بیٹھنے کا حکم دیا گیا۔جے آئی ٹی کے جن اراکین پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا وہ شدید غصے میں نظر آئے، اورسپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv