Social

امریکی باکس آفس پرقزاقوں نے قبضہ جمالیا

نارتھ امریکن باکس آفس پرقزاقوں نے قبضہ جمالیا ،’ پائریٹس آف دی کیریبیئن ، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ چھا گئی ۔پریانکا چوپڑا کی ’بے واچ‘ خلاف توقع بڑا بزنس نہ کرسکی اورتیسرے نمبرپر رہی ’ سپراسٹار جانی ڈیپ کی پائریٹس آف دی کیریبیئن ، ڈیڈ مین ٹیل نوٹیلز‘ نے 6 ارب 22کروڑ روپے بٹورکرپہلی پوزیشن حاصل کرلی تاہم ڈزنی کی اس فرنچائز کی دیگر فلموں کی اوپننگ سے اس کا بزنس کم رہا ۔کہکشاؤں کے محافظوں کی ا جنبی مخلوق سے لڑائی بھی پسند کی جارہی ہے۔’گارڈینزآف دی گلیکسی 2‘ دوارب روپے سمیٹ کردوسرے نمبرپررہی ۔ماضی کی مقبول ٹیلی ویژن سیریز ’بے واچ‘ سمندر میں لوگوں کی جانیں بچانے والے لائف گارڈز کی کہانی ہے جسے پہلی بارسلوراسکرین پرپیش کیا گیا ہے۔سپر اسٹار ڈاونی جانسن اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اداکاری سے سجی فلم ’بے واچ‘ توقع کے برعکس پہلے ہفتے میں بڑا بزنس نہ کرسکی اورایک ارب 80 کروڑ کما کرتیسرے نمبرپربراجمان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv