Social

ملک بھر میں شدید گرمی، تربت میں پارہ 53 تک جا پہنچا

ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی گرمی اپنے عروج پر رہی اور سورج آگ برساتا رہا جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے شہر تربت میں ریکارڈ کی گئی تھی جہاں درجہ حرارات 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی شام 4 بجے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے زیادہ گرمی تربت میں ہی دیکھنے میں آئی جہاں ایک بار پارہ 53 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔سندھ میں بھی گرمی اپنے عروج پر ہے جہاں لاڑکانہ اور دادو میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی والے بھی گرمی سے محفوظ نہیں رہے یہاں آج شام 4 بجے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے علاقوں بھکر میں درجہ حرات 45، بہاولنگر اور بہاولپور 41، ڈیرہ غازی خان 43، ملتان 41، منڈی بہاؤالدین 39، فیصل آباد 39، گوجرانوالہ 38، جھنگ 41، جہلم 38 جب کہ رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ساہیوال میں درجہ حرارت 37، سرگودھا 39 اور سیالکوٹ میں 37 رہا جب کہ راولپنڈی میں بھی پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔لاہور میں گرمی کی شدت پنجاب کے بعض شہروں کے مقابلے میں کچھ کم رہی جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی سورج سوا نیزے پر رہا۔ جہاں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی اور درجہ حرارت ایک بارپھر 53 ڈگری کو چھو گیا۔اس کے علاوہ لسبیلہ میں 46، پنجگور میں 45 اور پسنی میں 38 ڈگری رہا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv