محکمہ کسٹم انٹیلی جینس نے فیصل آباد سے کراچی آنے والی ٹرین سے 800سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے ۔محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر روہڑی اسٹیشن پر کی گئی ۔800 سے زائد قیمتی موبائل فون ملت ایکسپریس کے ذریعے فیصل آباد سے کراچی بھیجے گئے تھے ،جن کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔محکمہ کسٹم انٹیلی جنس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments