Social

بجلی کے لئے احتجاج، خیبرپختونخوا کے کئی شہروں تک پھیل گیا

بجلی کے لئے احتجاج کا سلسلہ خیبر پختونخوا کے کئی شہروں تک پھیل گیا ،مالا کنڈ کے علاقے درگئی کے بعد چارسدہ اور پشاور میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں عوام نے واپڈا آفس پر دھاوا بول دیا ،تھانے کو بھی آگ لگا دی ،جس پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی ،جس میں ایک شخص ہلاک ،4زخمی ہوئے ۔تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے سوات میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا ،جو عابد شیر علی کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا ۔بجلی کی بندش کے خلاف چارسدہ کے علاقے تنگی روڈ پر اور پشاور کی رنگ روڈ پر بھی مظاہرے کئے گئے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv