Social

کامیڈی ،ڈرامہ فلم ’لوگن لکی‘ کا پہلا ٹریلر

ہالی وڈ کے نامور اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم اورکیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم ’لوگن لکی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاراسٹیون سوڈربرکی اس فلم کی کہانی 2 ایسے بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں۔سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونے والی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔مارک جانسن، چیننگ ٹیٹم اورریڈ کیرولین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سبیسٹیئن اسٹین، جیک کوئیڈ، کیتھرین واٹر اسٹون، سیٹ میکفرلینڈ، چیننگ ٹیٹم اور ہیلری سوانک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گرہورہے ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو رواں سال18اگست کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv