Social

پی ایس 114ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی کے امیدوار کا اعلان

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 پر چوہدری اویس کو امیدوار نامزد کر دیا، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ مروت سے بھی حمایت کی درخواست کی جائے گی۔تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایس 114 منظور کالونی کے ضمنی انتخاب کے لیے چوہدی اویس کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین ’’ووٹ دو تحریک انصاف کو، بدلو نظام کو‘‘ ہے، امید ہے کراچی کے عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔فردوس شمیم کا مزید کہنا تھا کہ عرفان اللہ مروت الیکشن نہیں لڑ رہے، تاہم ان کے پاس بھی حمایت حاصل کرنے جائیں گے۔تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اویس نے کہا کہ ان کا تعلق کسی سیاسی خاندان سے نہیں، کرپٹ نظام کے خلاف امیدوار ہیں، امید ہے جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv