Social

فیصلہ قانون و آئین کے مطابق آئے گا ، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ فیصلہ قانون و آئین کے مطابق آئے گا ،ایک طرف بہتان تراشی دوسری طرف قانون سے بھاگنے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان نے اپنا کوئی حق استعمال نہیں کیا،حسین نواز نے سپریم کورٹ میں اعتراض جمع کرایا، سڑک پر کھڑے ہوکر سیاست نہیں کی ۔مریم اورنگزیب کا چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان صاحب بہت تماشا ہوگیا، بہت جھوٹ بولا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران کو معلوم ہے کہ انہوں نے ہر موقع پر جھوٹ بولا ہے ، کام تو ان سے ہونا نہیں ، پاکستان کی ترقی ان کا مقصد نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv