[ad_1]
چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) ریٹرننگ آفیسر نے ضمنی انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے طارق افضل 46 ہزار 25 ووٹوں کے ساتھ دوسرے
نمبر پر رہے۔ریٹرننگ آفیسر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری ناصر عباس نے 16 ہزار 576 ووٹ حاصل کیے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے جن میں ایک لاکھ 44 ہزار 191 مرد اور ایک لاکھ 35 ہزار 339 خواتین شامل ہیں۔ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 227 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں مردوں اور خواتین کے لئے 61،61 اور 105 مشترک پولنگ اسٹیشنز شامل تھے۔2013 کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری لیاقت علی خان نے 62 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری علی ناصر خان بھٹی 32 ہزار 827 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے اور آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین فرحت نے 35 ہزار 570 ووٹ لیے تھے۔2013 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کا فرق 29 ہزار 261 تھا۔ ریٹرننگ آفیسر نے ضمنی انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے
The post چکوال ضمنی انتخاب: (ن) لیگ کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ،کس نے کتنے ووٹ لئے ؟حتمی اعلان کردیاگیا،تحریک لبیک کے ووٹ اتنے زیادہ نکلے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا appeared first on JavedCh.Com.
Comments