Social

سال کے آخری ہفتے میں کھربوں کے قرضے،حکومت اور حکومتی اداروں نے ریکارڈ قائم کردیا

[ad_1]

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت اور حکومتی اداروں سمیت کارپوریشنوں کی جانب سے لئے جانے والے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، سال کے آخری ہفتے میں حکومت اور حکومتی اداروں سمیت کارپوریشنوں نے بینکوں سے مجموعی طور پر 2 کھرب 93 ارب روپے قرض حاصل کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 کے آخری ہفتے میں حکومت نے پرانا قرض واپس کرنے کی بجائے اپنے اخراجات کیلئے کمرشل بینکوں سے 2 کھرب 26 ارب 71 کروڑ روپے کے


قرضے لیے ہیں۔ اس رقم سے مرکزی بینک کا 2 کھرب 16 ارب 13 کروڑ روپے کا قرض واپس کیا گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 4 کھرب 35 ارب روپے قرض حاصل کیا۔دوسری جانب حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی دورانئے میں حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بینکوں سے 66 ارب 89 کروڑ روپے قرضے لیے۔ جس سے 6 ماہ میں بینکوں سے لئے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 105 ارب 75 کروڑروپے ہوگیا ہے۔


The post سال کے آخری ہفتے میں کھربوں کے قرضے،حکومت اور حکومتی اداروں نے ریکارڈ قائم کردیا appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv