Social

خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کی جان بچانے کیلئے موٹر پولیس کے انسپکٹر نے اپنی جان داؤ پر لگادی،لڑکی نے انتہائی قدم کیوں اُٹھایا؟افسوسناک وجہ سامنے آگئی

[ad_1]

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پولیس کے ایک انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچا لیا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر کی رہائشی 22 سالہ لڑکی طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر گھر سے نکلی اور لنک جمبر کینال میں چھلانگ لگا دی۔ لوگوں نے لڑکی کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر شور مچا دیا۔شور سن کر موٹر


وے پولیس کے پیٹرولنگ آفیسر انسپکٹر زاہد مقصود گاڑی سے اترے اور انہوں نے نہر میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔بعدازاں ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ٗجب یہ واقعہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آ ئی جی) موٹروے مرزا فاران بیگ کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے انسپکٹر زاہد مقصود کو شاباش دی۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہے


The post خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کی جان بچانے کیلئے موٹر پولیس کے انسپکٹر نے اپنی جان داؤ پر لگادی،لڑکی نے انتہائی قدم کیوں اُٹھایا؟افسوسناک وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv