Social

سابق شوہر سے علیحدگی اور کپتان سے شادی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا، اتنی ہی پیرنی ہوتی تو اپنا ٹوٹتا گھر نہ بچا لیتی، بشریٰ بی بی بھی منظر عام پر آگئیں، ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان سمیت سب ہکا بکا رہ گئے

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کی تیسری شادی زینب قتل معاملے میں دب کر رہ گئی ہے جو کہ گزشتہ ہفتے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی کے ساتھ تیسری شادی کی خبروں نے جہاں سیاسی حلقوں کو


ششدر کر کے رکھ دیا تھا وہاں سیاسی مخالفین نے کپتان پر خوب دل کی بھڑاس نکالی۔ تنقید کے بعد عمران خان اچانک ٹویٹر پر نمودار ہوئے اور شادی کی خبروں کی تردید کر دی اور اب خبر یہ ہے کہ بشریٰ بی بی سامنے آچکی ہیں اور انہوں نے بھی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صوفی ازم پر چلنے والے لوگ ہیں ۔ بشریٰ بی بی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی ہی خواب میں بشارتیں دیکھنے والی ہوتی تو کیا اپنا گھر نہ بچا لیتی؟ بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ بزرگوں کا احترام اور ان کی بات ماننے والی خاتون ہیں ۔ واضح رہے کہ جیسے ہی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں تو میڈیا رپورٹس میں یہ بات کہی گئی کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور عمران خان سے شادی سے متعلق خواب میں بشارت حاصل کی تھی اسی لئے انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی لی اور عمران خان سے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی ہے تاہم اب بشریٰ بی بی نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔


The post سابق شوہر سے علیحدگی اور کپتان سے شادی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا، اتنی ہی پیرنی ہوتی تو اپنا ٹوٹتا گھر نہ بچا لیتی، بشریٰ بی بی بھی منظر عام پر آگئیں، ایسا بیان دیدیا کہ عمران خان سمیت سب ہکا بکا رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv