Social

یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،عوام کے کروڑوں روپے منتخب نمائندوں نے ہوائی سفر پر اڑا دیے، تفصیلات طلب کر لی گئیں

[ad_1]

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوام کے منتخب نمائندے اور انتظامیہ نے کروڑوں روپے ہوائی سفر پر اڑا ئے دئیے ، کوئی ریکارڈ نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اظہار برہمی، آڈٹ پیرے پینڈنگ کرکے تحقیقات اور تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی


میں میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلا س ہوا جس میں کمیٹی ارکان میاں رفیق، آصف باجوہ، سبطین خان، ثاقب خورشید، وحید ڈوگر جبکہ اجلاس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ عشر و زکوت کے متعلقہ حکام پیش ہوئے۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ چیف منسٹر سیکرٹریٹ، وزراء اور ایم پی ایز کروڑوں روپے ہوائی سفر پر اڑا گئے جبکہ متعلقہ حکام ریکارڈ پیش نہ کر سکے جس پر کمیٹی چیئرمین میاں محمودالرشید نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی لوٹ مار دیکھ کرخاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے، کس قدر ظلم ہے کڑوروں روپے اللے تللے پر خرچ کر دیئے گئے جبکہ محکمے کوئی ریکارڈ ہی نہیں پیش کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سنگین مالی بے ضابطگیوں پر چپ نہیں رہ سکتے، قوم کے ٹیکس کے پیسوں کا درست استعمال ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا لیکن لگتا ہے یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔ میاں محمودالرشید نے آڈٹ پیرے پینڈنگ کر کے حکام سے مکمل تحقیقات اور تفصیلات طلب کر لیں۔ عوام کے منتخب نمائندے اور انتظامیہ نے کروڑوں روپے ہوائی سفر پر اڑا ئے دئیے


The post یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،عوام کے کروڑوں روپے منتخب نمائندوں نے ہوائی سفر پر اڑا دیے، تفصیلات طلب کر لی گئیں appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv