Social

اس کی عمر 8نہیں ساڑھے 6سال تھی، ہمارے ساتھ عمرے پرجانا چاہتی تھی، میری بچی گھر کے پاس سے اغوا ہوئی اور چندگھنٹوں بعد جہاں شہر کا کچرا پھینکا جاتا ہے پھینک دی گئی، ننھی زینب کی والدہ دکھ کی تصویر بن گئیں

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کے بعد قصور کی فضا سوگوار ہے اور ملک بھر میں احتجاج اور غم و غصے کی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ننھی زینب کی والدہ نے نیو نیوز کے اینکر سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ زینب کی عمر 8یا 7سال نہیں بلکہ ساڑھے 6سال تھی ۔ میں جب عمرے پر جانے لگی تو اس سے وعدہ کر کے گئی تھی کہ اگلی مرتبہ تمہیں بھی اپنے ساتھ لے کر حجاز مقدس جائوں


گی۔ اللہ کے گھر میں صبر کیلئے دعا کرتی رہی مگر کیا معلوم تھا کہ اپنی ہی بچی کی موت پر صبر کرنا ہو گا۔ زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ قصور 12معصوم لاشیں اٹھا چکا ہے اور یہ وہ لاشیں ہیں جو رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی اینکر سے کہا کہ وعدہ کرو کہ اس بار ہمیں اکیلا نہیں چھوڑو گے۔ میری بچی گھر سے پانچ سو گز کے فاصلے سے اغوا کی گئی اور پھر چند گھنٹوں بعد وہاں پھینک دی گئی جہاں قصور شہر کا سارا کچرا پھینکا جاتا ہے۔


The post اس کی عمر 8نہیں ساڑھے 6سال تھی، ہمارے ساتھ عمرے پرجانا چاہتی تھی، میری بچی گھر کے پاس سے اغوا ہوئی اور چندگھنٹوں بعد جہاں شہر کا کچرا پھینکا جاتا ہے پھینک دی گئی، ننھی زینب کی والدہ دکھ کی تصویر بن گئیں appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv