[ad_1]
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے والے 18پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ، ائیر پورٹ سے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلرز کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہونے والے مزید 18پاکستانیوں
کو گزشتہ روز نجی ائیر لائن کی پرواز 764کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا ۔ امیگریشن حکام نے بیدخل کئے گئے پاکستانیوں کو ائیر پورٹ سے ہی حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ۔ اس موقع پر ملاقات کے لئے ائیر پورٹ پر موجود لواحقین کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی ۔
The post یونان کی حکومت نے 18پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ،لاہور پہنچتے ہی امیگریشن حکام کی جانب سے ایسا استقبال کہ ہوش ہی اُڑ گئے appeared first on JavedCh.Com.
Comments