Social

اگر ٹیلی فون پر کوئی شخص آپ سے یہ پوچھے کہ۔۔ پاک فوج نے انتباہ جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کوکس چیز سےمحتاط رہنے کی ہدایت کر دی

[ad_1]

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے عوام کو آگاہ کیاگیا ہے کہ مردم شماری کی تصدیق کے نام پر بعض افراد جعلی ٹیلی فون کالز کر کے عوام سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان آرمی کی طرف سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جا رہیں عوام اس کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں-آئی ایس پی آر کی جانب سے عوامی آگاہی کے طور پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بعض افراد کی جانب سے


پاکستان کی مسلح افواج کے آفیشلز بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کی جا رہی ہیں مذکورہ جعل سازمردم شماری کی تصدیق کے نام پر لوگوںکے قومی شناختی کارڈ‘ بینک اکائونٹ وغیرہ جیسی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں-بیان میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ آگاہ رہیں کہ پاکستان آرمی کی طرف سے ایسی کوئی ٹیلی فون کالز نہیں کی جا رہیں عوام سے درخواست ہے کہ ایسی کالز پر کوئی معلومات فراہم نہ کریں اور فوری طور پر اس کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 اور1125 پر دیں-


The post اگر ٹیلی فون پر کوئی شخص آپ سے یہ پوچھے کہ۔۔ پاک فوج نے انتباہ جاری کرتے ہوئے پاکستانیوں کوکس چیز سےمحتاط رہنے کی ہدایت کر دی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv