Social

سانحہ قصور، پولیس سے معصوم زینب کے قاتل تو گرفتار نہ ہوئے لیکن اس کے بعد اب قصور میں پولیس نے کون سا شرمناک کام شروع کر دیا ہے؟ افسوسناک انکشافات

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں پولیس نے لوگوں کو گرفتار کرنا شروع کیا ہوا، تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قصور میں مختلف سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ قصور میں جب بھی کسی معصوم بچے کا قتل ہوتا ہے تو یہاں کی پولیس اندھا دھند گرفتاریاں شروع کر دیتی ہے، بے گناہ اور بے قصور شہریوں کو بلاجواز گرفتار کر لیا جاتا ہے اور انہیں کئی روز تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس کے بعد بھاری رقم لے کر چھوڑ


دیا جاتا ہے یہ یہاں کی پولیس کا معمول بن چکا ہے۔ اخبار کے مطابق سات سالہ زینب کے قتلکے بعد سٹی سرکل قصور کی پولیس نے ماضی کی اس شرمناک روایت کو دوبارہ دہرانا شروع کر دیا ہے اور شریف اور بے قصور شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان شہریوں کی قانونی طور پر گرفتاری نہیں ڈالی جاتی جس کی وجہ سے ان افراد کی رہائی کے لیے عدالت سے رابطہ نہیں کیا جا سکتا، قصور کے ان لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کی عوام کو پولیس کے اس عمل سے نجات دلائی جائے۔


The post سانحہ قصور، پولیس سے معصوم زینب کے قاتل تو گرفتار نہ ہوئے لیکن اس کے بعد اب قصور میں پولیس نے کون سا شرمناک کام شروع کر دیا ہے؟ افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv