Social

کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز،مریم نوازاورکیپٹن صفدر کو خوشخبری مل گئی

[ad_1]

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب )نے مریم نوازاورکیپٹن صفدر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے مریم نواز اورکیپٹن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست کی سماعت کی ،نیب کی جانب سے سردارمظفر ، عمران شفیق اورافضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے ۔نیب پراسیکیوٹرنے درخواست واپس لیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کررہے ہیں اس لئے


اس درخواست کی ضرورت نہیں رہ جاتی ٗمجازاتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں درخواست واپس لی گئی۔ ڈویژنل بینچ نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی ۔ نیب نے احتساب عدالت کے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویزسے متعلق سیکشن تھری اے کوفرد جرم سے نکالنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔


The post کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز،مریم نوازاورکیپٹن صفدر کو خوشخبری مل گئی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv